جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الضُّحَى نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ 774. (541) بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ الضُّحَى نمازِ چاشت کی فضیلت کا بیان
اور اس بات کا بیان کہ چاشت کی دو رکعات اس صدقے سے کفایت کر جاتی ہیں جو ہر روز انسانی جوڑوں پر واجب ہوتا ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص صبح کرتا ہے تو اس کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے۔ چنانچہ ہر تحلیل «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» اور ہر تحمید «الحَمْدُ لِلَٰهِ» ہر تکبیر «اللَٰهُ أَكْبَرُ» اور ہر تسبیح «سُبْحَانَ اللهِ» کہنا صدقہ بن جاتا ہے۔ نیکی کا حُکم دینا اور برائی سے روکنا بھی صدقہ بن جاتا ہے۔ اور ان سب سے چاشت کی دو رکعت کفایت کرجاتی ہیں۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|