جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ فرض نمازوں سے پہلے اور ان کے بعد نفلی نمازوں کے ابواب کا مجموعہ 754. (521) بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَبَعْدَهَا نماز ظہر سے پہلے اور بعد میں نفل نماز کی فضیلت کا بیان
جناب محمد بن ابی سفیان پر جب موت طاری ہوئی تو اُنہیں بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑا، (اُس وقت) اُنہوں نے فرمایا کہ مجھے میری بہن اُم حبیبہ بنت ابی سفیان نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چار رکعات کو اہتمام اور باقاعدگی سے ادا کیا۔“ ابن معمر کے الفاظ یہ ہیں کہ ”جس نے ظہر سے پہلے چار رکعات اور اس کے بعد چار رکعات ادا کیں تو اللہ تعالیٰ اُسے جہنّم پر حرام قرار دے دیگا۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس شخص نے ظہر سے پہلے چار رکعات اور اس کے بعد بھی چار رکعات پابندی اور باقاعدگی سے ادا کیں، وہ جہنّم پر حرام کر دیا جائے گا۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
جناب عنبسہ سے مروی ہے کہ سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا نے اُنہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اور مذکورہ بالا روایت کے برابر روایت بیان کی۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|