جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ فرض نمازوں سے پہلے اور ان کے بعد نفلی نمازوں کے ابواب کا مجموعہ 757. (524) بَابُ ذِكْرِ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ فرض نمازوں سے پہلے اور ان کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا بیان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر اور عصر کے علاوہ ہر فرض نماز کے بعد دو رکعات پڑھا کرتے تھے۔ یہ جناب وکیع کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
تخریج الحدیث: ضعيف
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ظہر سے پہلے دو رکعات اور دو رکعات اس کے بعد ادا کیں، اور دو رکعات مغرب کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں پڑھیں، اور دو رکعات عشاء کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں پڑھیں۔ جناب احمد بن منیع کی حدیث یہاں ختم ہو جاتی ہے۔ جناب مؤمل بن ہشام نے یہ اضافہ بیان کیا، فرماتے ہیں کہ مجھے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا اور وہ ایسا وقت تھا جس میں کوئ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں آتا تھا، بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعات ادا کرتے حتیٰ کہ (دوسری) فجر طلوع ہو جاتی اور مؤذن نماز کے لئے اذان دے دیتا - راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اُنہوں نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دو رکعات ہلکی اور مختصر ادا کرتے، اور دو رکعات جمعہ کے بعد اپنے گھر میں ادا کرتے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر سے پہلے دو رکعات اور اس کے بعد بھی دو رکعات پڑھتے تھے۔ مغرب کے بعد دو رکعات اور عشاء کے بعد بھی دو رکعات پڑھتے تھے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں۔ اور مجھے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بتایا حالانکہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم طلوع فجر کے وقت بھی دو رکعات پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث:
|