صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
فرض نمازوں سے پہلے اور ان کے بعد نفلی نمازوں کے ابواب کا مجموعہ
754. (521) بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَبَعْدَهَا
754. نماز ظہر سے پہلے اور بعد میں نفل نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1190
Save to word اعراب
حدثنا يحيى بن حكيم ، حدثنا ابو عامر ، حدثنا سعيد بن عبد العزيز التنوخي ، قال: سمعت سليمان بن موسى يحدث، ح وثناه محمد بن معمر ، حدثنا ابو عاصم ، عن سعيد بن عبد العزيز ، عن سليمان بن موسى ، عن محمد بن ابي سفيان ، قال: لما نزل به الموت اصابته شدة، قال: اخبرتني اختي ام حبيبة بنت ابي سفيان، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " من حافظ على اربع ركعات" وقال ابن معمر:" من صلى اربع ركعات، قبل الظهر واربعا بعدها حرمه الله على النار" حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَى يُحَدِّثُ، ح وَثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ بِهِ الْمَوْتُ أَصَابَتْهُ شِدَّةٌ، قَالَ: أَخْبَرْتِنِي أُخْتِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ" وَقَالَ ابْنُ مَعْمَرٍ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعًا بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ"
جناب محمد بن ابی سفیان پر جب موت طاری ہوئی تو اُنہیں بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑا، (اُس وقت) اُنہوں نے فرمایا کہ مجھے میری بہن اُم حبیبہ بنت ابی سفیان نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے چار رکعات کو اہتمام اور باقاعدگی سے ادا کیا۔ ابن معمر کے الفاظ یہ ہیں کہ جس نے ظہر سے پہلے چار رکعات اور اس کے بعد چار رکعات ادا کیں تو اللہ تعالیٰ اُسے جہنّم پر حرام قرار دے دیگا۔

تخریج الحدیث: اسناده ضعيف


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.