كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ کتاب: اشیائے نو ش کے بیان میں 3. بَابُ مَا يُنْهَى أَنْ يُنْبَذَ فِيهِ جن برتنوں میں نبیذ بنانا مکروہ ہے
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوے میں خطبہ پڑھا، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلا سننے کے واسطے، لیکن میرے پہنچنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو گئے، میں نے لوگوں سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ لوگوں نے کہا: منع کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبیذ بھگونے سے تونبے اور مرتبان میں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح،وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1997، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3690، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1868، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 5635، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3402، والدارمي فى «سننه» برقم: 2109، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 5»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا میوہ تر کرنے سے تونبے اور مرتبان میں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5587، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1993، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5593، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5041، 5042، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3693، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3401، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17539، 17540، 17541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10677، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 6»
|