كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ کتاب: اشیائے نو ش کے بیان میں 1. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ خمر کی حد کا بیان
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نکلے اور کہا: میں نے فلانے (عبیداللہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے) کے منہ سے شراب کی بو پائی، وہ کہتا ہے میں نے طلا (انگور کے شیرے کو اتنا پکایا جائے کہ وہ گاڑھا ہو جائے، مثلاً دو تہائی جل جائے ایک تہائی رہ جائے) پی، اور میں پوچھتا ہوں کہ اگر اس میں نشہ ہے تو اس کو حد ماروں گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو پوری حد لگائی۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» قبل الحديث برقم: 5598، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5711، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5198، 6814، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17478،، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3345، 3346، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17028، 17029، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24225، 24226، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4917، 4918، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 1»
حضرت ثور بن زید سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ سے مشورہ لیا خمر کی حد میں (کیونکہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی حد معین نہیں کی تھی)۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے نزدیک اسّی کوڑے لگانے مناسب ہیں کیونکہ آدمی جب شراب پیے گا مست ہو جائے گا، اور جب مست ہو جائے گا واہیات بکے گا، اور جب واہیات بکے گا تو کسی کو گالی بھی دے گا یا ایسا ہی کہا (اور گالی کی حد اسّی (80) کوڑے ہیں)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسّی کوڑے مقرر کیے خمر میں۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17543، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5246، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 5270، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13542، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 2»
ابن شہاب سے پوچھا گیا: غلام اگر شراب پیے تو اس کی کیا حد ہے؟ انہوں نے کہا: مجھے یہ پہنچا کہ غلام پر آزاد کی آدھی حد ہے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے غلاموں کو آزاد کی آدھی حد لگائی۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17548، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13558، 13559، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 3»
حضرت سعید بن مسیّب کہتے تھے کہ کوئی گناہ نہیں مگر اللہ چاہتا ہے کہ معاف کر دیا جائے سوائے حد کے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جو کوئی ایسی شراب پیے جس میں نشہ ہو تو اس کو حد پڑے گی، خواہ اس کو نشہ ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 4»
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 4»
|