موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ
کتاب: ر مضان میں تراویح کے بیان میں
1. بَابُ التَّرْغِيبِ فِي الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ
ر مضان میں تراویح پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 246
Save to word اعراب
حدثني يحيى، عن مالك، عن ابن شهاب ، عن عروة بن الزبير ، عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى في المسجد ذات ليلة فصلى بصلاته ناس، ثم صلى الليلة القابلة فكثر الناس، ثم اجتمعوا من الليلة الثالثة او الرابعة، فلم يخرج إليهم رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما اصبح، قال: " قد رايت الذي صنعتم، ولم يمنعني من الخروج إليكم إلا اني خشيت ان تفرض عليكم، وذلك في رمضان" حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَصَلَّى بِصَلَاتِهِ نَاسٌ، ثُمَّ صَلَّى اللَّيْلَةَ الْقَابِلَةَ فَكَثُرَ النَّاسُ، ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنَ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ، فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ: " قَدْ رَأَيْتُ الَّذِي صَنَعْتُمْ، وَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنَ الْخُرُوجِ إِلَيْكُمْ إِلَّا أَنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْكُمْ، وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات مسجد میں نماز پڑھی تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ پھر دوسری رات میں بھی اسی طرح پڑھی تو زیادہ لوگ آئے۔ پھر تیسری یا چوتھی رات بہت زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوئے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ نکلے۔ جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے جو کیا میں نے دیکھا، لیکن کسی چیز نے اس بات کے سوا مجھے نکلنے سے نہیں روکا کہ مجھے خوف ہوا کہ کہیں تم پر یہ (نماز) فرض نہ ہوجائے۔ اور یہ قصہ رمضان میں تھا۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 924، 1129، 2011، 2012، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 761، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1128، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 141، 2542، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1605، 2191، 2192، 2194، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1299، 2513، 2514، 2516، 3412، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1373، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4675، 4676، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25999، 26083، شركة الحروف نمبر: 233، فواد عبدالباقي نمبر: 6 - كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ-ح: 1»
حدیث نمبر: 247
Save to word اعراب
وحدثني، عن مالك، عن ابن شهاب ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يرغب في قيام رمضان من غير ان يامر بعزيمة، فيقول: " من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه" . قال ابن شهاب: فتوفي رسول الله صلى الله عليه وسلم والامر على ذلك، ثم كان الامر على ذلك في خلافة ابي بكر، وصدرا من خلافة عمر بن الخطابوَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَ بِعَزِيمَةٍ، فَيَقُولُ: " مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْأَمْرُ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ كَانَ الْأَمْرُ عَلَى ذَلِكَ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ، وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو راتوں میں تراویح پڑھنے کی ترغیب دلاتے تھے، اور بطورِ واجب کے حکم نہ فرماتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جس نے رمضان میں تراویح پڑھی اس کو حق سمجھ کر خالص اللہ کے لئے، تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ابن شہاب فرماتے ہیں کہ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور ایسا ہی حال رہا، پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں بھی یہی حال رہا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے اولین دور میں بھی۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 35، 37، 38، 1901، 2008، 2009، 2014، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 759، 760، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1894، 2199، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2546، 3432، 3682، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1603، 1604، 2103، 2193، 2195، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1297، 1298، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1371، 1372، والترمذي فى «جامعه» برقم: 683، 808، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1817، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1326، 1328، 1641، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4669، 4670، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1682، والحميدي فى «مسنده» برقم: 980، 1037، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 863، شركة الحروف نمبر: 234، فواد عبدالباقي نمبر: 6 - كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ-ح: 2»

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.