كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ قیامت کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عیسیٰ علیہ السلام کی خلافت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! میرے اور عیسی علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی یا (رسول) نہیں ہے۔ مگر وہ میرے بعد خلیفہ ہوں گے۔ دجال کو قتل کر دیں گے۔ صلیب کو توڑ دیں گے۔ جزیہ ختم کر دیں گے اور جنگ اپنے تمام اوزار رکھ دے گی۔ تم میں سے جس کو وہ ملیں وہ انہیں میرا سلام پہنچا دے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3442، 3443، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2365،وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6194، 6195، 6406، 6814، 6821، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4175، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4324، 4675، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7645، والطبراني فى «الصغير» برقم: 725، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38681
قال الهيثمي: وفيه محمد بن عقبة السدوسي وثقه ابن حبان وضعفه أبو حاتم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 205)» حكم: صحيح
|