كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ قیامت کا بیان روزِ قیامت پوچھے جانے والے پانچ سوالوں کا بیان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن کسی آدمی کے قدم اس وقت تک اپنی جگہ سے حرکت نہیں کر سکیں گے جب تک اس سے پانچ چیزوں سے متعلق نہ پوچھا جائے: عمر کے متعلق کہ کہاں فنا کی؟ اپنی جوانی کہاں بوسیدہ کی؟ مال کہاں سے کمایا؟ اور کہاں خرچ کیا؟ اور جو کچھ جانتا تھا اس کے مطابق کیا عمل کیا؟“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2416، 2417، قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة 946، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5271، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9772، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7576، والطبراني فى «الصغير» برقم: 760، والبزار فى «مسنده» برقم: 1435»
حكم: صحيح
|