كِتَابُ الكُنْيَةِ كتاب الكنية 376. بَابُ الْكُنْيَةِ قَبْلَ أَنْ يُولَدَ لَهُ اولاد کی پیدائش سے پہلے اپنی کنیت رکھنا
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے علقمہ رحمہ اللہ کی کنیت ابوشبل رکھی حالانکہ اس وقت ان کی اولاد نہیں تھی۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن الجعد فى مسنده: 633 و العقيلي فى الضعفاء عن المصنف به: 125/2 و ابن سعد فى الطبقات: 147/6»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ علقمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: میرے ہاں اولاد پیدا ہونے سے پہلے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے میری کنیت رکھی۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 26288 و الدولابي فى الكني: 65082»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|