كتاب أحوال الاخرة احوال آخرت کا بیان صور پھونکے جانے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کس طرح بے خوف ہو سکتا ہوں جبکہ سینگ / بگل والے (اسرافیل علیہ السلام) نے اپنا منہ اس پر لگا رکھا ہے اور کان لگائے ہوئے اپنا چہرہ اس پر جھکا رکھا ہے اور وہ اس بات کا منتظر ہے کہ اسے پھونک مارنے کا کب حکم دیا جائے اور وہ پھونک مار دے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو «حسبنا الله ونعم الوكيل، على الله توكلنا» اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، ہم نے اللہ ہی پر توکل کیا۔“
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب التفسير، باب ومن سورة الزمر، رقم: 3243 قال الالباني: صحيح. مسند احمد: 47/3 صحيح الجامع الصغير، رقم: 4592. مسند ابي يعلي، رقم: 1084.»
ابوصالح سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کس طرح بےخوف ہو سکتا ہوں۔۔۔“ پس راوی نے اسی مثل ذکر کیا۔
تخریج الحدیث: «السابق»
عطیہ نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (حدیث سابق) کے مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، رقم: 3243. مسند احمد: 7/3. صحيح الجامع الصغير، رقم: 4592. مسند ابي يعلي، رقم: 1084.»
|