كتاب أحوال الاخرة احوال آخرت کا بیان بدعتیوں کے حوضِ کوثر پر محروم رہنے کا بیان
اسی (سابقہ) سند سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! کچھ لوگ حوض کوثر پر میرے پاس آئیں گے، حتیٰ کہ جب وہ میرے قریب پہنچیں گے اور میں انہیں پہچان لوں گا، تو انہیں میرے نزدیک آنے سے روک دیا جائے گا، میں کہوں گا: میرے ساتھی ہیں، میرے ساتھی ہیں۔ بتایا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئے کام جاری کر لیے تھے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الطهارة، باب استحباب الحالة الغرة الخ، رقم: 249. مسند احمد: 400/2. سنن ابن ماجه، رقم: 4306.»
|