كتاب الدعوات دعاؤں کے فضائل و مسائل قبولیتِ دعا کی صورتیں
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو دعائیں ہیں جو بندے کی قبول ہوتی ہیں: مظلوم کی دعا اور مسلمان کی اپنے دوسرے (مسلمان) بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں کی گئی دعا۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الذكر والدعاء، باب فضل الدعاء للمسلمين الخ، رقم: 2732. سنن ابوداود، رقم: 1534. سنن ترمذي، رقم: 1980. سنن ابن ماجه، رقم: 2895.»
|