توبہ، اس کی قبولیت اور اللہ کی رحمت کی وسعت تکلیف پر اللہ تعالیٰ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں۔
سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ سے زیادہ کوئی ایذا یا تکلیف پر صبر کرنے والا نہیں (باوجود یہ کہ ہر طرح کی قدرت رکھتا ہے)۔ اللہ کے ساتھ لوگ شرک کرتے ہیں اور اس کے لئے بیٹا بتاتے ہیں (حالانکہ اس کا کوئی بیٹا نہیں سب اس کے غلام ہیں)۔ پھر بھی وہ ان کو تندرستی دیتا ہے، روزی دیتا ہے اور ان کو (تمام نعمتیں) دیتا ہے۔
|