کھانے کے مسائل گھوڑوں کا گوشت کھانے کے متعلق۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت سے روک دیا اور گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت دی۔
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک گھوڑا کاٹا، پھر اس کا گوشت کھایا۔
|