سیر و سیاحت اور لشکر کشی دھوکہ بازی کی ممانعت۔
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دغاباز کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، جو اس کی دغابازی کے موافق بلند کیا جائے گا اور کوئی دغاباز اس سے بڑھ کر نہیں جو خلق اللہ کا حاکم ہو کر دغابازی کرے۔
|