المساجد |
مختصر صحيح مسلم
المساجد زمین پر بنائی جانے والی سب سے پہلی مسجد۔
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کون سی بنائی گئی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجدالحرام (یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کون سی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجدالاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.