ذبیحہ و شکار کا بیان ज़िब्ह और शिकार के बारे में زندہ جانور کے اعضاء کاٹنا یا اسے باندھ کر تیر مارنا یا باندھ کر تیروں کا نشانہ بنانا جائز نہیں۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کا گزر ایسے جوانوں کے پاس سے ہوا کہ جو ایک مرغی کو باندھ کر نشانہ لگا رہے تھے، جب انھوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو سب بھاگ گئے۔ پس سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اسے کس نے باندھا ہے؟ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے مثلہ کرنے والے شخص پر لعنت فرمائی ہے۔
|