گرہن کے بیان میں ग्रहण के बारे में گرہن کی نماز میں بلند آواز سے قرآت کرنا۔ “ ग्रहण की नमाज़ में ऊँची आवाज़ से क़ुरान पढ़ना ”
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف میں اپنی قرآت بلند آواز سے کی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قرآت سے فارغ ہوئے تو تکبیر کہی پھر رکوع کیا اور جب رکوع سے سر اٹھایا تو کہا ((سمع اﷲ لمن حمدہ ربّنا ولک الحمد)) اور دوبارہ قرآت کرنے لگے (مگر یہ بات صرف) نماز کسوف یعنی گرہن کی نماز میں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی۔ غرض اس نماز میں) دو رکعتوں کے اندر چار رکوع اور چار سجدے کیے۔
|