तयम्मुम के बारे में
1. “ अल्लाह तआला का फ़रमान ! " यदि तुमको पानी न मिले ..."
2. “ निवास स्थान पर पानी न मिले और नमाज़ का समय निकल जाने का डर हो तो तयम्मुम करले ”
3. “ तयम्मुम में दोनों हाथों से ज़मीन पर हाथ मारा करें और फिर फूंक मारें ”
4. “ पवित्र मिट्टी एक मुसलमान का वुज़ू है और पानी का बदल है ”

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تیمم کا بیان
तयम्मुम के बारे में
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”پس اگر تم پانی نہ پاؤ ....“۔
“ अल्लाह तआला का फ़रमान ! " यदि तुमको पानी न मिले ..."
حدیث نمبر: 223
Save to word مکررات اعراب Hindi
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم کسی سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، یہاں تک کہ جب ہم بیداء یا ذات الجیش میں پہنچے تو میرا ہار ٹوٹ (کر گر) گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ڈھونڈنے کے لیے قیام کیا اور لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ٹھہر گئے اور اس مقام پر کہیں پانی نہ تھا، (اور نہ ہی لوگوں کے پاس پانی تھا) لہٰذا لوگ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا کہ آپ نہیں دیکھتے کہ (ام المؤمنین) عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے کیا کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سب لوگوں کو ٹھہرا لیا اور وہ بےآب مقام پر ہیں؟ اور نہ ہی ان کے ہمراہ پانی ہے۔ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ پر غصہ کیا اور جو کچھ اللہ نے چاہا کہ کہیں، وہ انھوں نے کہہ ڈالا اور اپنے ہاتھ سے میری کوکھ میں کونچہ مارنے لگے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمبارک میری ران پر تھا اور آپ سو رہے تھے اس لیے میں درد کی شدت سے جنبش بھی نہ کر سکی پھر صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ بیٹھے درآنحالیکہ آپ بغیر پانی والے (مقام) پر تھے چنانچہ اللہ بزرگ و برتر نے آیت تیمم نازل فرمائی۔ پس سب نے تیمم کیا تو اسی دن سیدنا ابن حضیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے آل ابوبکر! یہ تمہاری پہلی برکت نہیں ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جس اونٹ پر میں تھی، اس کو اٹھایا تو اس کے نیچے سے ہار مل گیا۔
حدیث نمبر: 224
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہ دی گئی تھیں۔ (1)۔ مجھے ایک مہینے کی مسافت پر رعب کے ذریعہ مدد دی گئی۔ (2) پوری زمین میرے لیے مسجد بنا دی گئی اور پاک بنا دی گئی، پس میری امت میں سے جس شخص پر (جہاں بھی) نماز کا وقت ہو جائے اسے چاہیے کہ (اسی مقام پر) نماز پڑھ لے۔ (3)۔ میرے لیے غنیمت کے مال حلال کر دیے گئے ہیں اور مجھ سے پہلے کسی (نبی) کے لیے حلال نہ کیے گئے تھے۔ (4) مجھے شفاعت کی اجازت دی گئی۔ (5) ہر نبی خاص اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتا تھا جبکہ میں تمام انسانوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.