تیمم کا بیان तयम्मुम के बारे में تیمم میں مٹی پر دونوں ہاتھ مار کر پھر (گرد تم کرنے کے لیے) ان کو پھونکنا۔ “ तयम्मुम में दोनों हाथों से ज़मीन पर हाथ मारा करें और फिर फूंक मारें ”
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا آپ کو یاد نہیں کہ ہم اور آپ سفر میں تھے اور جنبی ہو گئے تو آپ نے تو نماز نہیں پڑھی اور میں (مٹی میں) الٹ پلٹ گیا اور نماز پڑھ لی، پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو بیان کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے اس طرح کرنا کافی تھا۔“ (یہ کہہ کر) آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارا اور ان میں پھونک دیا پھر ان سے اپنے منہ اور ہاتھوں پر مسح کر لیا۔
|