بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان ابلیس لعین میری شکل و صورت میں متشکل نہیں ہو سکتا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے بلاشبہ مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل و صورت میں متشکل نہیں ہو سکتا۔“ (راوی کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «يتصور» کہا یا «يتشبه» کا لفظ استعمال کیا)۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«مسند احمد (410/2، 469) عن محمد بن جعفر به، صحيح بخاري (110)، صحيح مسلم (3) من حديث ابي حصين به.» |