بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان شیطان میری شکل و صورت اختیار کر کے خواب میں نہیں آ سکتا
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل و صورت میں متمثل نہیں ہو سکتا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 2276)، سنن ابن ماجه (3900)» اس روایت کی سند سفیان ثوری اور ابواسحاق السبیعی کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری (6993) اور صحیح مسلم (2266) وغیرہما میں اس کے صحیح شواہد ہیں، جن کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔ واللہ اعلم |