بَابُ مَا جَاءَ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیشت کا بیان گھر میں ایک ماہ تک چولھا نہ جلنا
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں: ہم آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم مہینہ بھر ٹھہرے رہتے، آگ نہ جلاتے، ہمارے پاس صرف کھجوریں اور پانی ہوتا۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 2471، وقال: هذا حديث صحيح)، صحيح مسلم (2972)» |