بَابُ مَا جَاءَ فِي بُكَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گریہ وزاری کا بیان سیدہ ام کلثوم کی وفات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی کے جنازہ میں حاضر تھے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر تشریف فرما تھے تو میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایسا آدمی ہے جو آج رات اپنی بیوی کے پاس نہ گیا ہو؟“ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔ جی ہاں میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قبر میں اترو۔ “ تو وہ قبر میں اترے۔
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«صحيح بخاري (1285) من حديث ابي عامر العقدي به» |