بَابُ مَا جَاءَ فِي بُكَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گریہ وزاری کا بیان سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی وفات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو بوسہ دیا جبکہ وہ فوت ہو چکے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت رو رہے تھے یا کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«(سنن ترمذي: 989، وقال: حسن صحيح)، سنن ابي داود (3163)، سنن ابن ماجه (1456)» اس روایت کی سند میں عاصم بن عبیداللہ ضعیف ہے۔ (دیکھئے تقریب التہذیب: 3065) جمہور نے اسے ضعیف قراردیا ہے۔ (دیکھئے خلاصۃ الاحکام للنووی 87/1 ح 98، عمدۃ القاری للعینی 13/11، اور مجمع الزوائد للہیثمی 150/8) مسند البزار (کشف الاستار: 806) اور حلیۃ الاولیاء لابی نعیم الاصبہانی (105/1) و غیرہما میں اس روایت کے ضعیف شواہد بھی ہیں۔ |