بَابُ مَا جَاءَ فِي بُكَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گریہ وزاری کا بیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عبودیت کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے رونے کی آواز اس طرح آتی تھی جیسا کی ہنڈیا کے جوش مارنے کی آواز ہوتی ہے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«سنن ابي داود (904)» |