بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاپوش مبارک کا بیان مرمت شدہ جوتوں میں نماز پڑھنا
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ دو ایسے جوتوں میں نماز پڑھ رہے ہیں، جن میں پیوند لگے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«مسنداحمد (307/4 ح18736)، السنن الكبريٰ للنسائي (506/5 ح9804) وسفيان الثوري صرح بالسماع عنده» اس روایت کی سند اس وجہ سے ضعیف ہے کہ اسماعیل بن عبدالرحمٰن السدی الکبیر کے استاد کا نام معلوم نہیں اور نامعلوم (مجہول) راوی کی روایت ضعیف ہوتی ہے۔ تنبیہ: جوتوں میں نماز پڑھنا، صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئیے صحیح بخاری (386) اور صحیح مسلم (555) |