بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاپوش مبارک کا بیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کے دو تسمے تھے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کے دو تسمے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
اس روایت کی سند اگرچہ کمزور ہے، لیکن اس کا صحیح شاہد گزر چکا ہے: 74 جس کے ساتھ یہ بھی صحیح لغیرہ ہے۔ والحمدللہ |