بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاپوش مبارک کا بیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کے تسمے تھے
قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاپوش مبارک کیسے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاپوش مبارک کے ہر کفش میں دو تسمے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1772، وقال:هذا حديث حسن صحيح)، (صحيح بخاري: 5857)» |