بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاپوش مبارک کا بیان سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے سنبھال کر رکھے تھے
عیسیٰ بن طہمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمیں دو جوتے نکال کر دکھائے، جن پر بال نہیں تھے اور ان دونوں کے دو تسمے تھے۔ اس کے بعد مجھے ثابت نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ یہ دونوں جوتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(صحيح بخاري: 3107)» |