چند متفرق مسائل कुछ विभन्न मसले ستر انبیاء “ सत्तर नबी ”
عمران الانصاری سے روایت ہے کہ میں مکہ کے راستے میں ایک درخت کے نیچے تھا تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے میری طرف متوجہ ہو کر پوچھا: تجھے کس نے اس لمبے درخت کے نیچے اتارا ہے؟ میں نے کہا: میں اس کے سائے کے لئے یہاں اترا ہوں۔ انہوں نے پوچھا: اس کے علاوہ اور کوئی وجہ تو نہیں ہے؟ میں نے کہا: نہیں، مجھے کسی اور چیز نے یہاں نہیں اتارا۔ پھر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم منیٰ کی دو پہاڑوں کے درمیان پہنچو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی طرف اشارہ کیا۔ تو وہاں ایک وادی ہے جسے سُرر کہتے ہیں، اس میں ایک درخت ہے جس کے نیچے ستر نبیوں کی پیدائش ہوئی (یا انہیں نبوت ملی)، امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: سُرّ سے مراد یہ کہ ان کی پیدائش کے وقت ان کی نال کاٹی گئی۔
تخریج الحدیث: «102- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 423/1، 424 ح 978، ك 20 ب 81 ح 249) التمهيد 64/13، الاستذكار: 918، و أخرجه النسائي (248/5، 249 ح 2998) من حديث مالك به و صححه ابن حبان (الاحسان 6244/6211، الموارد: 1029) وله شاهد ضعيف فى مسند ابي يعليٰ (87/10 ح 5723)»
|