قسم کا بیان क़सम उठाना غیر اللہ کی قسم کھانا حرام ہے “ अल्लाह के सिवा किसी दुसरे की क़सम खाना हराम है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ایک قافلے میں سفر کرتے ہوئے اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تمہیں تمہارے والدین کی قسمیں کھانے سے منع کرتا ہے لہٰذا جو شخص قسم کھانا چاہے تو اللہ کی قسم کھائے یا چپ رہے۔“
تخریج الحدیث: «218- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 480/2 ح 1056، ك 22 ب 9 ح 14) التمهيد 366/14، الاستذكار:990، و أخرجه البخاري (6646) ومسلم (1646/3) من حديث نافع به.»
|