جمعہ کے مسائل जुमा के बारे में جمعہ کے لئے اول وقت آنے کی فضیلت “ जुमआ की नमाज़ के लिए पहले समय में आने की फ़ज़ीलत ( अच्छाई ) ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی جمعہ کے دن غسل جنابت کرے پھر پہلے وقت میں (نماز جمعہ کے لئے) جائے تو گویا اس نے اونٹ کی قربانی پیش کی اور جو دوسرے وقت میں جائے تو گویا اس نے گائے کی قربانی پیش کی اور جو تیسرے وقت میں جائے تو گویا اس نے سینگوں والے مینڈھے کی قربانی پیش کی اور جو چوتھے وقت میں جائے تو گویا اس نے ایک مرغی قربان کی اور جو پانچویں وقت میں جائے تو گویا اس نے ایک انڈا بطور قربانی پیش کیا، پھر جب امام (خطبے کے لئے) نکلتا ہے تو فرشتے (رجسٹر بند کر کے خطبہ) ذکر سننے کے لئے حاضر ہو جاتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «428- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 101/1 ح 223، ك 5 ب 1 ح 1) التمهيد 21/22، 22، الاستذكار: 195، و أخرجه البخاري (881) ومسلم (850) من حديث مالك به.»
|