جمعہ کے مسائل जुमा के बारे में دوران خطبہ انصاف کا حکم “ ख़ुत्बे के बीच कुछ भी बोलना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو اپنے ساتھی کو کہے چپ ہو جا، اور امام (جمعے کا) خطبہ دے رہا ہو تو تُو نے لغو (باطل) کام کیا۔“
تخریج الحدیث: «13- وله لون آخر فى الموطأ (رواية أبى مصعب: 437)، و أخرجه النسائي فى المجتبيٰ (188/3، ح 1578) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن مالك، و أبوداود (1112) من حديث مالك به، ورواه البخاري (934) و مسلم (851) من حديث شهاب به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام جب جمعہ کے دن خطبہ دے رہا ہو اور تم اپنے ساتھی سے کہو کہ چپ ہو جا، تو تم نے لغو (باطل) کام کیا۔“
تخریج الحدیث: «333- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 103/1 ح 228، ك 5 ب 2 ح 6) التمهيد 29/19، الاستذكار: 200، و أخرجه أحمد (485/2) من حديث مالك به ورواه مسلم (851/12) من حديث ابي الزناد به.»
|