سترے کا بیان सुतरा ( नमाज़ में आगे कुछ रखलेना ) اگر نمازی کے سامنے محرم عورتوں میں سے کوئی ہو تو نماز ہو جاتی ہے “ अगर नमाज़ी के सामने मेहरम औरत हो तो नमाज़ हो जाती है ”
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سوئی ہوتی تھی اور میرے پاؤں آپ کے قبلے کی طرف ہوتے تھے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو میرے پاؤں کو ہاتھ سے دباتے، میں اپنے پاؤں کھینچ لیتی پھر جب آپ کھڑے ہوتے تو میں پاؤں پھیلا لیتی۔ ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے۔
تخریج الحدیث: «423- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 117/1 ح 255، ك 7 ب 1 ح 2) التمهيد 166/21، الاستذكار: 226، و أخرجه البخاري (382) ومسلم (512/272) من حديث مالك به.»
|