طہارت کے مسائل पवित्रता के नियम مٹی پاکی کا ذریعہ ہے “ मिट्टी पवित्रता ( पाक होने ) का माध्यम है ”
ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی اولاد کی ماں یعنی ان کو لونڈی سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: میں ایسی عورت ہوں کہ اپنی چولی لمبی رکھتی ہوں اور میں (بعض اوقات) کسی ناپاک جگہ سے گزرتی ہوں؟ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (زمین کا وہ حصہ) پاک کر دیتا ہے جو بعد میں (آتا) ہے۔“
تخریج الحدیث: «95- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 24/1 ح 44، ك 2 ب 4 ح 16) التمهيد 103/13، الاستذكار: 47 و أخرجه أبوداود (383) و الترمذي (143) و ابن ماجه (531) من حديث مالك به وصححه ابن الجارود (95) وسنده حسن وللحديث شواهد عند ابي داود (384) وغيره وهو حديث صحيح واُم ولد لإبراهيم وثقها ابن الجارود العقيلي بقوله: ”هذا إسناده صالح جيد“ (كتاب الضعفاء للعقيلي 257/2).»
|