كتاب صفة الجنة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ 12. باب مَا جَاءَ فِي سِنِّ أَهْلِ الْجَنَّةِ باب: جنتیوں کی عمر کا بیان۔
معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنتی جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر بال نہیں ہوں گے، وہ امرد ہوں گے، سرمگیں آنکھوں والے ہوں گے اور تیس یا تینتیس سال کے ہوں گے“۔
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- قتادہ کے بعض شاگردوں نے اسے قتادہ سے مرسلا روایت کیا ہے۔ اور اسے مسند نہیں کیا ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11336)، و مسند احمد (5/232، 240، 243)، وانظر أیضا حدیث رقم 2539 (حسن) (سند میں کئی علتیں ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے)»
قال الشيخ الألباني: حسن انظر الحديث (2675)
|