كتاب النذور والأيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل 3. باب مَا جَاءَ لاَ نَذْرَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ باب: جو چیز آدمی کے اختیار میں نہیں اس میں نذر نہیں۔
ثابت بن ضحاک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ کے اختیار میں جو چیز نہیں ہے اس میں نذر صحیح نہیں ہے“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو اور عمران بن حصین رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأدب 44 (6047)، صحیح مسلم/الإیمان 47 (110)، سنن ابی داود/ الأیمان 9 (3257)، سنن النسائی/الأیمان 7 (3801)، و 31 (3844)، (تحفة الأشراف: 2062)، و مسند احمد (4/33) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی نذر مانتے وقت جو چیز بندے کے اختیار میں نہیں ہے اس میں نذر صحیح نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر اس چیز پر اختیار حاصل ہو جائے تو بھی وہ نذر پوری نہیں کی جائے گی، اور نہ ہی اس پر کفارہ ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2575)
|