كتاب الجمعة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل 26. باب مَا جَاءَ فِي الْقَائِلَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن قیلولہ کا بیان۔
سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں: ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جمعہ کے بعد ہی کھانا کھاتے اور قیلولہ کرتے تھے۔
۱- سہل بن سعد کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں انس بن مالک سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجمعة 40 (939)، والحرث 21 (2349)، والاطعمة 17 (5403)، والاستئذان 16 (6248)، و39 (6279)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 84 (1099)، (تحفة الأشراف: 4698)، مسند احمد (5/336) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1099)
|