كتاب الجمعة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل 12. باب مَا جَاءَ فِي قَصْدِ الْخُطْبَةِ باب: خطبہ کے درمیانی ہونے کا بیان۔
جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتا تھا تو آپ کی نماز بھی درمیانی ہوتی تھی اور خطبہ بھی درمیانا ہوتا تھا۔ (یعنی زیادہ لمبا نہیں ہوتا تھا)
۱- جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عمار بن یاسر اور ابن ابی اوفی رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 13 (866)، سنن ابی داود/ الصلاة 229 (1101)، سنن النسائی/العیدین 26 (1585)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 85 (1106)، (تحفة الأشراف: 2167)، مسند احمد (5/91، 93-95، 98، 100، 102)، سنن الدارمی/الصلاة 199 (1598) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1106)
|