كتاب الجمعة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل 10. باب مَا جَاءَ فِي الْخُطْبَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ باب: منبر پر خطبہ دینے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ایک تنے پر (کھڑے ہو کر) خطبہ دیتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر بنا لیا تو وہ تنا رو پڑا یہاں تک کہ آپ اس کے پاس آئے اور اسے چمٹا لیا تو وہ چپ ہو گیا۔
۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث حسن غریب صحیح ہے، ۲- اس باب میں انس، جابر، سہل بن سعد، ابی بن کعب، ابن عباس اور ام سلمہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المناقب 25 (3583)، (تحفة الأشراف: 8449) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2174)
|