رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1525. رمضان المبارک میں قاری قرآن کا ان پڑھ لوگوں کو نفل نماز کی امامت کرانا۔ اس بات کی دلیل کے ساتھ کہ رمضان المبارک میں نفل نماز کی جماعت کرانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت ہے، بدعت نہیں ہے، جیسا کہ رافضیوں کا خیال ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو اچانک کچھ لوگ رمضان المبارک میں مسجد کے ایک کونے میں نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ لوگ کون ہیں؟“ آپ سے عرض کیا گیا کہ ان لوگوں کو قرآن مجید یاد نہیں ہے اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم نمازپڑھا رہے ہیں اور وہ ان کی اقتدا میں نماز ادا کر رہے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے درست کام کیا ہے یا انہوں نے بہت اچھا طریقہ اختیار کیا ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|