جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمَكْرُوهَةِ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي قَدْ نُهِيَ عَنْهَا الْمُصَلِّي نماز میں نا پسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے نمازی کو منع کیا گیا ہے 604. (371) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الْمُرَاءَاةِ بِتَزْيِينِ الصَّلَاةِ وَتَحْسِينِهَا دکھلاوے کے لئے نماز کو خوبصورت اور احسن انداز میں ادا کرنا سخت منع ہے
سیدنا محمودبن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (گھرسے) باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”لوگو، مخفی اور پوشیدہ شرک سے بچو، صحابہ کرام نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، مخفی شرک کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھتا ہے تو اپنی نماز کو خوب مزیّن کرتا ہے، لوگوں کو اپنی طرف دیکھتے ہوئے دیکھتا ہے تو خوب محنت و کوشش (سے نمازادا) کرتا ہے، تو یہی مخفی و پوشیدہ شرک ہے۔“
تخریج الحدیث: حسن
|