كتاب الفرائض والوصايا كتاب الفرائض والوصايا بیٹے کی مجودگی میں دادی یا نانی کے حصہ کا بیان
ابن مسعود رضی اللہ عنہ اس دادی کے بارے میں جسے اپنے بیٹے کے ساتھ حصہ ملا، فرمایا: وہ پہلی دادی ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹے کی موجودگی میں چھٹا حصہ عطا کیا جبکہ اس کا بیٹا زندہ تھا۔ ترمذی، دارمی۔ امام ترمذی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2102) ٭ محمد بن سالم: ضعيف و روي الدارمي (358/2 ح 2935) من قول ابن مسعود: ’’إن أول جدة أطعمت في الإسلام سھمًا أم أب و ابنھا حي‘‘ و سنده ضعيف، محمد بن سيرين: لم يدرک ابن مسعود رضي الله عنه و أشعث بن سوار: ضعيف و للأثر شواھد ضعيفة عند البيھقي (226/6) وغيره.» |