كتاب الفرائض والوصايا كتاب الفرائض والوصايا عورت کس کی وراثت لے سکتی ہے
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت تین وراثتیں پا سکتی ہے، اپنے آزاد کیے ہوئے غلام کی، اپنے پالے ہوئے بچے کی اور اپنے اس بچے کی جس کے متعلق اس نے لعان کیا ہو۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2115 وقال: حسن غريب) و أبو داود (2906) و ابن ماجه (2742) ٭ عمر بن رؤبة: ضعفه البخاري والجمھور و قال ابن عدي: ’’إنما أنکروا عليه أحاديثه عن عبد الواحد النصري‘‘ و ھذا منھا.» |