كتاب الفرائض والوصايا كتاب الفرائض والوصايا بھانجے کی وراثت
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قوم کا بھانجا انہی میں شمار ہوتا ہے۔ “ متفق علیہ۔ وَذْکِرَ حَدِیثُ عَائِشَۃَ: ((اِنَّمَا الْوَلَاءُ .....)) فِیْ بَابِ قَبْلَ بَابِ السَّلَمِ وَ سَنَذْکُرُ حَدِیْثَ الْبَرَاءِ: ((الْخَالَۃُ بِمَنْزِلَۃِ الْاُمِّ)) فِیْ بَابِ بُلُوْعِ الصَّغِیْرِ وَ حَضَانَتِہِ اِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالیٰ۔ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ((اِنَّمَا الْوَلَاءُ .....)) باب السلم سے پہلے باب میں ذکر ہو چکی ہے، اور براء رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”خالہ، ماں کے مقام پر ہوتی ہے۔ “ ہم باب بلوغ الصغیر و حضانتہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (6762) و مسلم (133/ 1059) حديث عائشة تقدم (2877) و حديث البراء يأتي (3377)» |