نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
31 | مُبِينٌ |
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَاقَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ [37-الصافات:113]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے اس پر اور اسحاق پر برکت نازل کی اور ان دونوں کی اولاد میں سے کوئی نیکی کرنے والا ہے اور کوئی اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والا ہے۔ |
|
32 | مُبِينٌ |
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُبِينٌ [37-الصافات:156]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا تمھارے پاس کوئی واضح دلیل ہے؟ |
|
33 | مُبِينٌ |
إِنْ يُوحَى إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ [38-ص:70]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
میری طرف فقط یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں تو صاف صاف آگاه کر دینے واﻻ ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
میری طرف اس کے سوا وحی نہیں کی جاتی کہ میں تو صرف کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔ |
|
34 | مُبِينٌ |
وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَكَفُورٌ مُبِينٌ [43-الزخرف:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور انہوں نے اللہ کے بعض بندوں کو اس کا جز ٹھہرا دیا یقیناً انسان کھلم کھلا ناشکرا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کے لئے اولاد مقرر کی۔ بےشک انسان صریح ناشکرا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور انھوں نے اس کے لیے اس کے بعض بندوں کو جز بنا ڈالا، بے شک انسان یقینا صریح ناشکرا ہے۔ |
|
35 | مُبِينٌ |
بَلْ مَتَّعْتُ هَؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى جَاءَهُمُ الْحَقُّ وَرَسُولٌ مُبِينٌ [43-الزخرف:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بلکہ میں نے ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادوں کو سامان (اور اسباب) دیا، یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف سنانے واﻻ رسول آگیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بات یہ ہے کہ میں ان کفار کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتا رہا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف بیان کرنے والا پیغمبر آ پہنچا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلکہ میں نے انھیں اور ان کے باپ داداکو برتنے کا سامان دیا، یہاں تک کہ ان کے پاس حق آگیا اور وہ رسول جو کھول کر بیان کرنے والا ہے۔ |
|
36 | مُبِينٌ |
وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ [43-الزخرف:62]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور شیطان تمہیں روک نہ دے، یقیناً وه تمہارا صریح دشمن ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور (کہیں) شیطان تم کو (اس سے) روک نہ دے۔ وہ تو تمہارا اعلاینہ دشمن ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور کہیں شیطان تمھیں روک نہ دے، بے شک وہ تمھارے لیے کھلا دشمن ہے۔ |
|
37 | مُبِينٌ |
أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُبِينٌ [44-الدخان:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان کے لیے نصیحت کہاں ؟حالانکہ یقینا ان کے پاس بیان کرنے والا رسول آ چکا ۔ |
|
38 | مُبِينٌ |
وَآتَيْنَاهُمْ مِنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُبِينٌ [44-الدخان:33]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے انھیں وہ نشانیاں دیں جن میں واضح آزمائش تھی۔ |
|
39 | مُبِينٌ |
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ هَذَا سِحْرٌ مُبِينٌ [46-الأحقاف:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور انہیں جب ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو منکر لوگ سچی بات کو جب کہ ان کے پاس آچکی، کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر حق کے بارے میں جب ان کے پاس آچکا کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اورجب ان کے سامنے ہماری واضح آیا ت پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا حق کے بارے میں، جب وہ ان کے پاس آیا، کہتے ہیں یہ کھلا جادو ہے۔ |
|
40 | مُبِينٌ |
قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِنَ الرُّسُلِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُبِينٌ [46-الأحقاف:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آپ کہہ دیجئے! کہ میں کوئی بالکل انوکھا پیغمبر تو نہیں نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علیاﻻعلان آگاه کر دینے واﻻ ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہہ دو کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا۔ اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (کیا جائے گا) میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہہ دے میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں اور نہ میں یہ جانتا ہوں کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ (یہ کہ) تمھارے ساتھ (کیا)، میں تو بس اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کیا جاتا ہے اور میں تو بس واضح ڈرانے والا ہوں۔ |