ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس نے قسم کھائی اور ان شاءاللہ کہا، وہ
«حانث» نہیں ہوا
“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: اس حدیث میں غلطی ہے، اس میں عبدالرزاق سے غلطی ہوئی ہے، انہوں نے اس کو معمر کی حدیث سے اختصار کر دیا ہے، معمر اس کو بسند
«ابن طاؤس عن أبيه عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
”سلیمان بن داود علیہما السلام نے کہا:
(اللہ کی قسم!) آج رات میں ستر بیویوں کے پاس ضرور جاؤں گا، ہر عورت سے ایک لڑکا پیدا ہو گا، وہ ستر بیویوں کے پاس گئے، ان میں سے کسی عورت نے بچہ نہیں جنا، صرف ایک عورت نے آدھے
(ناقص) بچے کو جنم دیا
“، رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اگر انہوں
(سلیمان علیہ السلام) نے
«إن شاء اللہ» کہہ دیا ہوتا تو ویسے ہی ہوتا جیسا انہوں نے کہا تھا
“، اسی طرح یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ عبدالرزاق سے آئی ہے، عبدالرزاق نے بسند
«معمر عن ابن طاؤس عن أبيه» روایت کی ہے اس میں
«على سبعين امرأة» کے بجائے
«سبعين امرأة» ہے، یہ حدیث ابوہریرہ رضی الله عنہ سے دیگر سندوں سے آئی ہے،
(اس میں یہ ہے کہ) وہ نبی کرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے
(یوں) روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
”سلیمان بن داود نے کہا: آج رات میں سو بیویوں کے پاس ضرور جاؤں گا
“۔
[سنن ترمذي/كتاب النذور والأيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1532]