الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن نسائي تفصیلات
سوانح حیات:
امام نسائی رحمہ اللہ
كتاب الجنائز
کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
115. بَابُ : التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ
115. باب: عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا هَنَّادٌ ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ دَخَلَتْ يَهُودِيَّةٌ عَلَيْهَا فَاسْتَوْهَبَتْهَا شَيْئًا، فَوَهَبَتْ لَهَا عَائِشَةُ , فَقَالَتْ: أَجَارَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَوَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ حَتَّى جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ , فَقَالَ:" إِنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ". ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی (اور) اس نے ان سے کوئی چیز مانگی تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے دیا تو اس نے کہا: اللہ تجھے قبر کے عذاب سے بچائے! عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو اس کی یہ بات میرے دل میں بیٹھ گئی یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” انہیں ان کی قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے جسے چوپائے سنتے ہیں“ ۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2068]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الدعوات 37 (6366)، صحیح مسلم/المساجد 24 (586)، (تحفة الأشراف: 17611)، مسند احمد 6/44، 205 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
● صحيح البخاري يعذبون عذابا تسمعه البهائم كلها ما رأيته بعد في صلاة إلا تعوذ من عذاب القبر ● صحيح مسلم تفتنون في القبور كفتنة الدجال ● صحيح مسلم يعذبون عذابا تسمعه البهائم ما رأيته بعد في صلاة إلا سمعته يتعوذ من عذاب القبر ● صحيح مسلم يستعيذ من عذاب القبر ● سنن النسائى الصغرى يفتنون في قبورهم كفتنة الدجال ● سنن النسائى الصغرى عذاب القبر حق يصلي صلاة بعد إلا تعوذ من عذاب القبر ● سنن النسائى الصغرى يفتنون في قبورهم كفتنة الدجال ● سنن النسائى الصغرى تفتنون في قبوركم ● سنن النسائى الصغرى تفتنون في القبور كفتنة الدجال ● سنن النسائى الصغرى أوحي إلي أنكم تفتنون في القبور يستعيذ من عذاب القبر ● سنن النسائى الصغرى يستعيذ من عذاب القبر من فتنة الدجال تفتنون في قبوركم ● سنن النسائى الصغرى يعذبون في قبورهم عذابا تسمعه البهائم ● سنن النسائى الصغرى يعذبون عذابا تسمعه البهائم كلها ما رأيته صلى صلاة إلا تعوذ من عذاب القبر ● صحيح البخاري ان يهودية دخلت عليها فذكرت عذاب القبر ● مشكوة المصابيح ان يهودية دخلت عليها فذكرت عذاب القبر فقالت لها اعاذك الله من عذاب القبر